وکٹوریا میں جرائم کا نشانہ بننے والوں کے لیے خدمات Services for victims of crime in Victoria - Urdu

جرائم کا نشانہ بننے والوں کے لیے وکٹورین حکومت کی ہیلپ لائن آپکو اور آپکے خاندان کو مفت معلومات، مشورہ اور سہارا پیش کرتی ہے۔

جرائم کا نشانہ بننے والوں کے لیے ہیلپ لائن

اوقات صبح 8 بجے سے رات 11 بجے ،ہفتے کے ساتوں دن:
فون کریں: 817 819 1800
ٹیکسٹ کریں: 891 767 0427
ای میل: vsa@justice.vic.gov.au

ہیلپ لائن کو ان مقاصد کے لیے فون، ٹیکسٹ یا ای میل کریں:

پولیس کو کسی جرم کی رپورٹ کرنے کا طریقہ معلوم کرنا

ان دوسری خدمات کا پتہ چلانا جو آپکی مدد کر سکتی ہیں

اس بارے میں معلومات لینا کہ وکٹوریا کا نظام انصاف کیسے چلتا ہے

اگر آپکو عدالت میں بطور گواہ پیش ہونا ہو تو مدد حاصل کرنا

اگر آپ اہل ہوں تو معاوضے اور مالی امداد کی درخواست دینے کے لیے مدد حاصل کرنا

یہ معلوم کرنا کہ آپ خود کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ابھی خطرے میں ہیں تو ٹرپل زیرو (000) پر پولیس کو فون کریں۔ آپ کسی پولیس سٹیشن میں بھی جا سکتے ہیں۔

ہم کئی مختلف حالات سے دوچار لوگوں کی مدد کرتے ہیں

ہم ہر سال مختلف عمروں، صنفوں اور پس منظروں کے ہزاروں لوگوں کی مدد کرتے ہیں جنہیں کسی جرم کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

ہم تب بھی مدد کر سکتے ہیں جب آپ پولیس میں جرم کی رپورٹ نہ کرنا چاہتے ہوں

پولیس کو جرم سے آگاہ کرنے کی بہت سی اچھی وجوہ ہیں۔ وہ آپکی رپورٹ کو سنجیدگی سے لیں گے اور مجرم کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔ پولیس آپکی حفاظت بھی کر سکتی ہے۔

اگر آپ ابھی رپورٹ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں یا آپکو پولیس سے بات کرنے کے خیال سے فکر ہوتی ہے تو ہیلپ لائن:

آپ سے بات کرے گی اور آپکی صورتحال سمجھے گی

آپکی مدد کر سکنے والی خدمات تلاش کرے گی چاہے آپ پولیس میں جرم کی رپورٹ نہ کرنا چاہتے ہوں

اگر آپ چاہیں تو پولیس سے بات کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

آپ انٹرپریٹر (زبانی مترجم) استعمال کر سکتے ہیں

اگر آپکو انٹرپریٹر کی ضرورت ہو تو ہیلپ لائن آپ کو مفت انٹرپریٹر دلائے گی۔ آپ کسی اور سے بھی ہیلپ لائن کو فون کروا سکتے ہیں تاکہ آپ کو انٹرپریٹر دلایا جائے۔

انٹرپریٹر لینے کے لیے:

  1. 817 819 1800 پر ہیلپ لائن کو فون کریں
  2. ہیلپ لائن والوں کو اپنا نام، فون نمبر اور زبان بتائیں
  3. ایک انٹرپریٹر آپکو واپس فون کرے گا۔

جب انٹرپریٹر فون کرے گا تو آپکے موبائل پر شاید یہ کال blocked' ،'private number' ' یا 'no caller ID' سے آتی نظر آئے۔

Services for victims of crime in Victoria - information in Urdu (اردو)
PDF 212.98 KB
(opens in a new window)

Updated